حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبرون حجۃ السلام علامہ اشفاق وحیدی اسلامی مرکز العصر سوسائٹی آف استریلیا میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ دنیا ظلم و جبر اور ناانصافی سے بھر چکی ہے جس کا ذمہ دار استعمار ہے، آج دنیا عدل و انصاف کے لئے امام زمانہ عج کے ظہور کے لئے دعا و مناجات کرے تاکہ امام علیہ السلام کا ظہور ہو اور حق و صداقت کا بول بالا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم گڈ فرائے ڈے پر مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، واحد مذہب اسلام ہے جہاں سے انسانیت کی قدر اور تحفظ کا درس ملتا ہے۔ طاغوتی ایجنٹ اسلام اور دین محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بد نام کر رہے ہیں۔
مزید کہا کہ آج دنیا روز بروز ظلم و جبر کی لپیٹ میں ہے عوام غیر محفوظ نظر آتی ہے ہر خطے میں قتل و غارت دہشت گردی نسلی جنگ جیسا سماں ہے عالمی ادارے حقوق انسانی کی تنظیمیں تماشائی نظر آتی ہیں، اگر ایسے حالات رہے تو عوام کی زندگی میں مزید مشکلات پیدا ہو سکتے ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر دباو ڈالیں کہ عوام کی جان و مال آبرو عزت کے لئے اپنی جاری کردہ بین الاقوامی پالیسیوں کو فوری تبدیل کریں! ظلم جبر ناانصافی قتل غارت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جائیں، عراق یمن شام بحرین افغانستان جیسے خطوں سے امریکہ کا انخلا ضروری ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے رہنما دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے عالمی اداروں پر دباو ڈالیں۔ تاکہ محروموں مظلوم کو اپنے حقوق مل سکیں موجودہ دور میں بیں المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مذہبی پیغام کو معاشرے تک پہچانا مشترکہ اور مثبت چیزوں کو عوام کے اندر اجاگر کیا جائے۔